صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2504. إني لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب ....
یقیناً میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تم سے ....
حدیث نمبر: 2500
«إني لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب عني كما يذب البعير الضال فأقول: فيم هذا؟ فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول: سحقا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تم سے پہلے پہنچنے والا) ہوں گا، پس تم میں سے کوئی شخص میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ اسے مجھ سے اس طرح ہنکا کر دور کیا جا رہا ہو جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ کو ہنکایا جاتا ہے۔ تو میں کہوں گا: یہ کیا ماجرا ہے؟ تو مجھ سے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی بدعات گھڑ لی تھیں۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، دوری ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2500]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أم سلمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح