صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3370. دخلت الجنة فإذا أنا بقصر من ذهب فقلت: لمن هذا ....
میں جنت میں گیا تو وہاں سونے کا ایک محل ....
حدیث نمبر: 3364
«دخلت الجنة فإذا أنا بقصر من ذهب فقلت: لمن هذا القصر؟ قالوا: لشاب من قريش فظننت أني أنا هو فقلت: ومن هو؟ قالوا: عمر بن الخطاب فلولا ما علمت من غيرتك لدخلته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ کہا گیا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ میں نے گمان کیا کہ شاید وہ میں ہی ہوں، تو میں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ کہا گیا: عمر بن خطاب۔ (پھر فرمایا: اے عمر!) اگر مجھے تمہاری غیرت کا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الدَّالِ/حدیث: 3364]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت حب] عن أنس [حم ق] عن جابر [حم] عن بريدة ومعاذ. الصحيحة 1405، 1423.»
قال الشيخ الألباني: صحيح