🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

4004. عرضت علي الأمم فرأيت النبي ومعه الرهط والنبي ومعه الرجل ....
میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، تو میں نے دیکھا ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3999
«عرضت علي الأمم فرأيت النبي ومعه الرهط والنبي ومعه الرجل والرجلان والنبي وليس معه أحد إذ رفع لي سواد عظيم فظننت أنهم أمتي فقيل لي: هذا موسى وقومه ولكن انظر إلى الأفق فإذا سواد عظيم فقيل لي: انظر إلى الأفق الآخر فإذا سواد عظيم فقيل لي: هذه أمتك ومعهم سبعون ألفا يدخلون الجنة بغير حساب ولا عذاب هم الذين لا يرقون ولا يسترقون ولا يتطيرون ولا يكتوون وعلى ربهم يتوكلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، تو میں نے دیکھا کہ کسی نبی کے ساتھ چند آدمی ہیں، اور کسی نبی کے ساتھ ایک یا دو آدمی ہیں، اور کسی نبی کے ساتھ کوئی بھی نہیں۔ اتنے میں مجھے ایک بہت بڑی جماعت دکھائی دی تو میں نے سمجھا کہ یہ میری امت ہے، مگر مجھے بتایا گیا: یہ موسیٰ اور ان کی قوم ہے۔ لیکن افق کی طرف دیکھو، تو وہاں ایک بہت بڑی جماعت تھی، پھر مجھے کہا گیا: دوسرے افق کی طرف دیکھو، تو وہاں بھی ایک بہت بڑی جماعت تھی، تو مجھے بتایا گیا: یہ تمہاری امت ہے، اور ان کے ساتھ ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ (دوسروں کو) دم کرتے ہیں، نہ دم کرواتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْعَيْنِ/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن ابن عباس. مختصر مسلم 101.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں