صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4658. كان إذا أخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده ....
جب آپ ﷺ رات کو اپنے بستر پر لیٹتے تو ....
حدیث نمبر: 4650
«كان إذا أخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده ثم يقول: باسمك اللهم أحيا وباسمك أموت وإذا استيقظ قال: الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے، پھر فرماتے: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَحْيَا وَبِاسْمِكَ أَمُوتُ» (اے اللہ! تیرے ہی نام سے جیتا ہوں اور تیرے ہی نام سے مرتا ہوں)۔ اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/بَابُ كَانَ وَهِيَ الشَّمَائِلُ الشَّرِيفَةُ/حدیث: 4650]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ن] عن البراء [حم خ 4] عن حذيفة [حم ق] عن أبي ذر. مختصر مسلم 1897، صحيح الكلم 25.»
قال الشيخ الألباني: صحيح