🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

7975. يا قبيصة! إن المسألة لا تحل إلا لأحد ثلاثة: رجل ....
اے قبیصہ! مانگنا صرف تین آدمیوں کے لیے حلال ہے: ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7965
«يا قبيصة! إن المسألة لا تحل إلا لأحد ثلاثة: رجل تحمل حمالة فتحل له المسألة حتى يصيبها ثم يمسك ورجل أصابته جائحة اجتاحت ماله فحلت له المسألة حتى يصيب قواما من عيش ورجل أصابته فاقة حتى يقول ثلاثة من ذوي الحجا من قومه: لقد أصاب فلانا فاقة فحلت له المسألة حتى يصيب قواما من عيش ثم يمسك فما سواهن من المسألة فسحت يأكلها صاحبها سحتا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے قبیصہ! مانگنا صرف تین آدمیوں کے لیے حلال ہے: ایک وہ آدمی جس نے کسی صلح کی خاطر دیت کی ذمہ داری اٹھائی ہو، اس کے لیے مانگنا حلال ہے یہاں تک کہ وہ اسے پورا کر لے، پھر رک جائے۔ دوسرا وہ آدمی جس پر کوئی ایسی آفت آئی ہو جس نے اس کا سارا مال ختم کر دیا ہو، اس کے لیے مانگنا حلال ہے یہاں تک کہ اسے گزارے کے لیے کچھ مل جائے۔ تیسرا وہ آدمی جسے ایسی محتاجی لاحق ہو کہ اس کی قوم کے تین عقل مند لوگ گواہی دیں کہ فلاں کو محتاجی لاحق ہو گئی ہے، تو اس کے لیے مانگنا حلال ہے یہاں تک کہ اسے گزارے کے لیے کچھ مل جائے، پھر وہ رک جائے۔ ان کے علاوہ مانگنا حرام ہے، اور مانگنے والا حرام مال کھاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 7965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن] عن قبيصة بن المخارق. مختصر مسلم 568، الإرواء 868.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں