المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
480. بَابُ كَرَاهَةِ الطلاق
طلاق کے ناپسندیدہ اور مکروہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1715
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُهُ فِي التَّزْوِيجِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي تَزَوَّجْتُ ثَلَاثًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجْ، وَلَا تُطَلِّقْ ; فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى يُبْغِضُ الذَّوَّاقِينَ وَالذَّوَّاقَاتِ» .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے بارے میں اجازت طلب کرنے لگا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین مرتبہ نکاح کر چکا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نکاح تو کرو مگر طلاق نہ دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ محض لذت حاصل کرنے کی خاطر کثرت سے نکاح اور طلاق دینے والے مردوں اور عورتوں کو سخت ناپسند فرماتا ہے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الْوَلِيمَةِ/حدیث: 1715]
تخریج الحدیث: «0»