🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

974. بَابُ الاستعطاف
شفقت و مہربانی اور ہمدردی طلب کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3245
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ شَيْخٍ يُقَالُ لَهُ: طَارِقٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّوَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ارْضَ عَنِّي، فَأَعْرَضَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِّي ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ إِنَّ الرَّبَّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَيُتَرَضَّى فَيَرْضَى. قَالَ: فَرَضِيَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِّي.

وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الصَّائِغُ ، ثَنَا وَكِيعٌ بِهَذَا.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ لَهُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ يَعْنِي عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ .
سیدنا عمرو بن مالک الرواسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: «اِرْضَ عَنِّي» ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے راضی ہو جائیے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ مجھ سے اپنا رخِ انور پھیر لیا، جس پر میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! بے شک رب تبارک و تعالیٰ سے بھی جب رضا طلب کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے“، راوی کہتے ہیں: ”چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے۔“
امام بزار نے اس روایت کو ابراہیم بن زیاد الصائغ کے واسطے سے وکیع سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور فرمایا کہ ہم عمرو بن مالک کی اس ایک حدیث کے علاوہ کوئی اور روایت نہیں جانتے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 3245]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه طارق عن عمرو بن مالك وطارق ذكره ابن أبي حاتم ولم يوثقه ولم يجرحه وبقية رجاله ثقات (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 202)»
«0»

الحكم على الحديث: فيه طارق عن عمرو بن مالك وطارق ذكره ابن أبي حاتم ولم يوثقه ولم يجرحه وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں