المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. أبو وائل شقيق بن سلمة عن الحسن بن علي رضي الله عنه
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2702
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا ابْنَانِ لَهَا، فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ، فَأَعْطَتِ ابْنَيْهَا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً، فَأَكَلَا تَمْرَتَيْهِمَا، ثُمَّ جَعَلَا يَنْظُرَانِ إِلَى أُمِّهِمَا، فَشَقَّتْ تَمْرَتَهَا بِنِصْفَيْنِ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ رَحِمَهَا اللهُ بِرَحْمَتِهَا ابْنَيْهَا»
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس کے ساتھ اس کے دو بیٹے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں عطا فرمائیں، تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں کو ایک ایک کھجور دی، دونوں نے اپنی اپنی کھجور کھا لی، پھر وہ اپنی ماں کی طرف دیکھنے لگے، تو اس نے اپنی کھجور دو حصوں میں تقسیم کر کے دونوں کو دے دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے اسے اپنے دونوں بیٹوں پر رحم کرنے کے سبب اس پر رحم فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2702]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 78، حدیث 2715»