المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. محمد بن سيرين، عن كعب بن عجرة
محمد بن سیرین کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: «هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ» ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، اتنے میں ایک چہرہ ڈھانپے ہوئے آدمی گزرا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس دن حق پر ہو گا۔“ میں اس کی طرف اٹھا اور اس کے دونوں بازو پکڑ کر اس کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر دیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16408]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 161، حدیث 359»
حدیث نمبر: 16409
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَذَكَرَ نَحْوَهُ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، پھر راوی نے آگے اسی جیسی حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16409]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 161، حدیث 360»