المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. معن بن علي، عن معاوية
معن بن علی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16900
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ مَرَّةَ، عَنْ أَبِي الْفَيَّاضِ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ فَسَبَّحَ بِهِ النَّاسُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ سَجَدَ لِذَلِكَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ» ، وَقَالَ: «هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ»
معن بن علی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے امیر المومنین معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ دوسری رکعت میں (بیٹھنے کی بجائے) کھڑے ہو گئے تو لوگوں نے انہیں سبحان اللہ کہہ کر متنبہ کیا، تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ کھڑے ہو جاؤ، پھر جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کی تو اس بھول کی وجہ سے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا،“ اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16900]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 362، حدیث 851»