المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
197. معن بن يزيد السلمي من أخباره
سیدنا معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ کے احوال کا ذکر
حدیث نمبر: 17117
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ بَكَّارَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنِّي، فَقَالَ مَعْنُ بْنُ يَزِيدَ السُّلَمِيُّ:" مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ شَرًّا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنْكَ، قَالَ: وَلِمَ؟، قَالَ: لِأَنَّكَ عَوَّدْتَهُمْ عَادَةً كَأَنِّي بِهِمْ قَدْ طَلَبُوهَا مِنْ غَيْرِكَ، فَتَأْتِي بِهِمْ صَرْعَى فِي الطُّرُقِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ وَاللهِ إِنِّي لَأُكَاتِمُهَا نَفْسِي مُنْذُ كَذَا وَكَذَا
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے لیے دین کے اعتبار سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر اولاد نہیں جنی، اور کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے لیے دنیا کے اعتبار سے مجھ سے بہتر اولاد نہیں جنی۔ اس پر معن بن یزید سلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے لیے دین کے اعتبار سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر اولاد نہیں جنی، لیکن کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے لیے دنیا کے اعتبار سے تجھ سے بدتر اولاد نہیں جنی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیوں؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ تو نے انہیں ایک ایسی عادت ڈالی ہے کہ گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسے تجھ سے ہٹ کر کسی اور سے طلب کریں گے، تو تو انہیں راستوں میں گرا ہوا پائے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تجھ پر افسوس! اللہ کی قسم میں اسے اپنے دل میں کب سے چھپائے ہوئے ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17117]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 440، حدیث 1068»