🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

492. بيان بن بشر، عن قيس بن أبي حازم
بیان بن بشر کی قیس بن ابی حازم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18072
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: مَا سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «مَا تَصْنَعُ؟ لَيْسَ بِضَارِّكَ» ، قُلْتُ: أَلَا أَقْتُلُ ابْنَ صَيَّادٍ؟ قَالَ: «مَا تَصْنَعُ بِقَتْلِهِ؟ إِنْ كَانَ هُوَ الدَّجَّالُ فَلَنْ تَخْلُصَ إِلَى قَتْلِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنِ الدَّجَّالَ فَمَا تَصْنَعُ بِهِ؟»
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ کسی نے سوال نہیں کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا کرو گے؟ وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ میں نے عرض کیا: کیا میں ابن صیاد کو قتل نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اسے قتل کرنے سے کیا حاصل ہو گا؟ اگر وہ دجال ہوا تو تم اسے قتل نہیں کر سکو گے، اور اگر وہ دجال نہ ہوا تو اس کے قتل کرنے سے تمہیں کیا فائدہ؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18072]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 399، حدیث 948»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18073
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ بِالْهَاجِرَةِ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ»
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت گرمی میں ظہر کی نماز پڑھا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”نماز میں ٹھنڈک کا انتظار کرو (تاخیر کرو)، کیونکہ سخت گرمی جہنم کی بھاپ میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18073]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 400، حدیث 949»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں