المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. علقمة بن وائل الحضرمي، عن المغيرة بن شعبة
علقمہ بن وائل حضرمی کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18110
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَوْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نَجْرَانَ فَقَالُوا لِي فِيمَا قَالُوا: كَانَتْ فِيمَا تَقْرَؤُونَ: {يَا أُخْتَ هَارُونَ} [مريم: ٢٨] قَدْ كَانَ بَيْنَ مُوسَى وَبَيْنَ عِيسَى مَا قَدْ عَلِمْتُمْ؟ قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: «أَفَلَا أَخْبَرْتَهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُسَمَّوْنَ بِأَسْمَائِهِمْ وبَالصَّالِحِينَ الَّذِينَ كَانُوا قَبْلَهُمْ»
علقمہ بن وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نجران بھیجا تو انہوں (اہلِ نجران) نے مجھ سے جو باتیں کہیں ان میں یہ بھی کہا: ”تم جو (قرآن میں) پڑھتے ہو اس میں ہے: ’اے ہارون کی بہن‘ [سورۃ مریم: 28] ، حالانکہ موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان اتنا (طویل) فاصلہ ہے جو تمہیں معلوم ہے (پھر مریم کو ہارون کی بہن کیوں کہا گیا)؟“ مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے انہیں یہ کیوں نہ بتایا کہ وہ لوگ اپنے سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں پر اپنے نام رکھا کرتے تھے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18110]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 411، حدیث 986»