🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 835
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏عَشَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ: أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي الْجَنَّةِ» ‏‏‏‏.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس افراد جنتی ہیں: ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر جنتی ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنتی ہیں، سعد بن ابی وقاص جنتی ہیں، سعید بن زید بن عمرو جنتی ہیں اور ابو عبیدہ بن جراح جنتی ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3747، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1678، وأخرجه شرح السنة برقم: 3925، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 830»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَوْنٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَيْ خَالِ أَخْبِرْنِي عَنْ قِصَّتِكُمْ يَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ: «اقْرَأْ بَعْدَ الْعِشْرِينَ وَالْمِئَةِ مِنْ آلِ عِمْرَانَ تَجِدْ قِصَّتَنَا» : {وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تَبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ} [آل عمران: 121] إِلَى قَوْلِهِ {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا} [آل عمران: 122] قَالَ: «هُمُ الَّذِينَ طَلَبُوا الْأَمَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» ، إِلَى قَوْلِهِ {وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّونَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ} [آل عمران: 143] قَالَ: «فَهُوَ تَمَنِّي لِقَاءِ الْمُؤْمِنِينَ» ، إِلَى قَوْلِهِ {إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ} [آل عمران: 152]
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”ماموں جان! مجھے غزوۂ بدر کے دن کا اپنا واقعہ بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”سورۂ آل عمران کی ایک سو بیسویں آیت کے بعد سے پڑھو، ہمارا واقعہ پا لو گے:“ ﴿وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ﴾ ”اور (یاد کیجیے) جب آپ صبح سویرے اپنے گھر سے نکل کر مومنوں کو جنگ کے مورچوں پر بٹھا رہے تھے“ سے لے کر ﴿إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾ ”جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہارنے کا ارادہ کیا“ تک۔ فرمایا: ”یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مشرکین سے امان طلب کی تھی۔“ پھر ﴿وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ﴾ ”اور تم تو موت سے ملاقات سے پہلے اس کی تمنا کیا کرتے تھے، سو اب تم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا“ تک۔ فرمایا: ”اس سے مراد مومنوں کا (دشمن سے) مقابلے کی تمنا کرنا ہے۔“ پھر ﴿إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ﴾ ”جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے“ تک۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه يحيى بن عبد الحميد الحمانى في "مسنده" كما في العجاب للحافظ [740/ 2/ رقم 228] ، وعنه المؤلف، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 831»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 837
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانَ بِسَرْغَ لَقِيَهُ أُمَرَاءُ الْأَجْنَادِ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَصْحَابُهُ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ الْوَبَاءَ قَدْ وَقَعَ بِالشَّامِ، فَقَالَ عُمَرُ : ادْعُوا لِي الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ.
فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: خَرَجْتَ لِأَمْرٍ وَلَا نَرَى أَنْ تَرْجِعَ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَعَكَ بَقِيَّةُ النَّاسِ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَرَى أَنْ تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ، فَقَالَ لَهُمُ: ارْتَفِعُوا عَنِّي، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِيَ الْأَنْصَارَ، فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَسَلَكُوا سَبِيلَ الْمُهَاجِرِينَ وَاخْتَلَفُوا كَاخْتِلَافِهِمْ، قَالَ: قُومُوا عَنِّي، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِي مَنْ كَانَ هَاهُنَا مِنْ مَشْيَخَةِ قُرَيْشٍ، مِنْ مُهَاجِرَةِ الْفَتْحِ، فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَلَمْ يَخْتَلِفْ عَلَيْهِ رَجُلَانِ، فَقَالُوا: نَرَى أَنْ تَرْجِعَ بِالنَّاسِ، وَلَا تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ، فَنَادَى عُمَرُ : إِنِّي مُصْبِحٌ عَلَى ظَهْرٍ، فَاجْتَمَعُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أَفِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ؟ قَالَ: لَوْ غَيْرُكَ قَالَهَا يَا أَبَا عُبَيْدَةَ ، نَعَمْ، فِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ إِلَى قَدَرِ اللهِ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَتْ لَكَ إِبِلٌ فَهَبَطَتْ وَادِيًا ذَا عُدْوَتَيْنِ:
إِحْدَاهُمَا خَصْبَةٌ وَالْأُخْرَى جَدْبَةٌ، أَلَيْسَ إِنْ رَعَيْتَ الْخَصْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ، وَإِنْ رَعَيْتَ الْجَدْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ؟ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَكَانَ مُتَغَيِّبًا فِي بَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَ: إِنَّ عِنْدِي مِنْ هَذَا عِلْمًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏إِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدَمُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ» ‏‏‏‏ فَحَمِدَ اللهَ عُمَرُ ثُمَّ انْصَرَفَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شام کی طرف روانہ ہوئے، جب مقامِ سَرغ پر پہنچے تو لشکروں کے امراء سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آپ سے ملے اور بتایا کہ شام میں وبا پھیل چکی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے پاس اولین مہاجرین کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا تو آپ نے ان سے مشورہ کیا۔ بعض نے کہا: ”آپ ایک کام کے لیے نکلے ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ لوٹ جائیں۔“ اور بعض نے کہا: ”آپ کے ساتھ باقی ماندہ لوگ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ انہیں اس وبا کی طرف لے جائیں۔“ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے چلے جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”انصار کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو وہ بھی مہاجرین کی راہ چلے اور انہی کی طرح اختلاف کیا۔ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”یہاں قریش کے جو بزرگ فتحِ مکہ کے موقع پر ہجرت کر کے آئے ہیں انہیں بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو ان میں سے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہ کیا، سب نے کہا: ”ہماری رائے ہے کہ آپ لوگوں کو لے کر واپس لوٹ جائیں اور انہیں اس وبا کی طرف نہ لے جائیں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعلان کروا دیا: ”میں صبح سواری پر (واپس) روانہ ہونے والا ہوں۔“ لوگ آپ کے پاس جمع ہو گئے تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا اللہ کی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں؟“ آپ نے فرمایا: ”اے ابو عبیدہ! کاش یہ بات تمہارے علاوہ کسی اور نے کہی ہوتی! ہاں، ہم اللہ کی تقدیر سے اللہ ہی کی تقدیر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ بتاؤ اگر تمہارے پاس اونٹ ہوں اور تم کسی ایسی وادی میں اترو جس کے دو کنارے ہوں، ایک سرسبز اور دوسرا بنجر، تو کیا ایسا نہیں کہ اگر تم سرسبز کنارے پر چراؤ گے تو اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے اور اگر بنجر پر چراؤ گے تو بھی اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے؟“ اتنے میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آ گئے جو اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے غیر حاضر تھے، انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس اس بارے میں علم ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’جب تم کسی سرزمین میں اس (وبا) کے بارے میں سنو تو وہاں نہ جاؤ، اور جب کسی سرزمین میں یہ پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو۔‘“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد بیان کی اور واپس لوٹ گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 837]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5397، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2219، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3103، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1669، 1681، 1685، وأخرجه مسند البزار برقم: 990، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20159، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 266، 268، 269، 270، 271، 272، 278، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3857، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7035، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2912، 2953، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1873، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7771، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 832»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَشَدَ رَهْطًا وَفِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: نَعَمْ.
مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو، جن میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی تھے، قسم دے کر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ’ہمارا (انبیاء کا) کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑیں وہ صدقہ ہے‘؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 838]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2927، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1757، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1719، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4140، 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2963، 2965، 2975، وأخرجه مسند أحمد برقم: 172، 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3879، 3923، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6563، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6300، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12905، وأخرجه شرح السنة برقم: 2738، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 833»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 839
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَلَسْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لِي: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، هَلْ سَمِعْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا أَمَرَ بِهِ الْمُسْلِمَ إِذَا سَهَا فِي صَلَاتِهِ، كَيْفَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، أَوَمَا سَمِعْتَ أَنْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ فِي ذَلِكَ أَتَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: فِيمَ أَنْتُمَا؟ قَالَ: فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: سَأَلْتُهُ، فَأَخْبَرَهُ عَمَّا سَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لَكِنِّي قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَأَنْتَ عِنْدَنَا عَدْلٌ، فَمَاذَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى لَا يَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ، فَإِنْ كَانَ شَكَّ فِي الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً، وَإِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ أَوِ الثَّلَاثَةِ فَلْيَجْعَلْهَا ثِنْتَيْنِ، وَإِذَا شَكَّ فِي الثَّلَاثَةِ وَالْأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهَا ثَلَاثًا حَتَّى يَكُونَ الْوَهْمُ فِي الزِّيَادَةِ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ، ثُمَّ يُسَلِّمُ»
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن عباس! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی بات سنی ہے جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کو حکم دیا ہو کہ جب وہ نماز میں بھول جائے تو کیا کرے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! نہیں۔ اے امیر المومنین! کیا آپ نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں سنا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! نہیں۔“ ہم اسی گفتگو میں تھے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آ گئے اور پوچھا: ”آپ دونوں کس بات میں مشغول ہیں؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے ان سے یہ سوال کیا تھا۔ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں حکم دیتے سنا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ ہمارے نزدیک معتبر ہیں، تو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا؟“ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں بھول جائے یہاں تک کہ اسے معلوم نہ رہے کہ اس نے زیادہ پڑھی ہے یا کم، تو اگر اسے ایک اور دو میں شک ہو تو اسے ایک شمار کرے، اور اگر دو اور تین میں شک ہو تو دو شمار کرے، اور اگر تین اور چار میں شک ہو تو تین شمار کرے، تاکہ وہم زیادتی میں ہو، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے، پھر سلام پھیرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 839]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا اللفظ»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 398، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1209، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1659، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1251، 1253، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2517، وأخرجه شرح السنة برقم: 755، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 834»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 840
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اشْتَكَى، فَعَادَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ: خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ . فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا اللهُ، وَأَنَا الرَّحْمَنُ، وَهِيَ الرَّحِمُ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ. أَوْ: بَتَتُّهُ.
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو الرداد بیمار ہوئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان کی عیادت کی۔ ابو الرداد نے کہا: ”ان (قرابت داروں) میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن بن عوف) ہیں۔“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں، میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم (رشتہ داری) ہے، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنے ساتھ) جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“ یا فرمایا: ”اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1689، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 835»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 841
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَارِظٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَصَلَتْكَ رَحِمٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ، شَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ، أَوْ قَالَ: بَتَّهَا أَبُتُّهُ.
ابراہیم بن عبداللہ بن قارظ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں صلہ رحمی نے (یہاں) پہنچایا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام سے نکالا ہے، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔‘“ یا فرمایا: ”جو اسے جڑ سے کاٹے گا میں اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1662، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 836»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 842
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهُوَ يَحْدُو، عَلَيْهِ خُفَّانِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : «‏‏‏‏مَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَعْجَبُ: حُدَاؤُكَ حَوْلَ الْبَيْتِ، أَوْ طَوَافُكَ فِي خُفَّيْكَ؟» ‏‏‏‏ قَالَ: «‏‏‏‏قَدْ فَعَلْتُ هَذَا عَلَى عَهْدِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ: رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ» ‏‏‏‏.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور حُدی (اونٹوں کو ہانکنے کے اشعار) پڑھ رہے تھے اور انہوں نے دو موزے پہن رکھے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے کون سی بات زیادہ تعجب خیز ہے: بیت اللہ کے گرد تمہارا حُدی پڑھنا یا موزے پہن کر طواف کرنا؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ کام اس ہستی کے زمانے میں کیا ہے جو آپ سے بہتر تھی، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مجھے کوئی عیب نہیں لگایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف جدًّا»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4898، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2556، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 837»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 843
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، وَهُوَ يَحْدُو عَلَيْهِ خُفَّانِ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا أَدْرِي أَطَوَافُكَ فِي خُفَّيْكَ أَعْجَبُ، أَمْ حُدَاؤُكَ حَوْلَ الْبَيْتِ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ عَلَى عَهْدِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ: رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، حُدی پڑھ رہے تھے اور انہوں نے موزے پہن رکھے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تمہارا موزے پہن کر طواف کرنا زیادہ تعجب خیز ہے یا بیت اللہ کے گرد تمہارا حُدی پڑھنا؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ کام اس ہستی کے زمانے میں کیا ہے جو آپ سے بہتر تھی، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف جدًّا»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4898، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2556، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 838»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 844
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏شَهِدْتُ وَأَنَا غُلَامٌ حِلْفًا مَعَ عُمُومَتِي الْمُطَيَّبِينَ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي أَنْكُثُهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں لڑکپن میں اپنے چچاؤں کے ساتھ حلفِ مُطَیَّبین میں شریک ہوا تھا، مجھے یہ پسند نہیں کہ مجھے سرخ اونٹ مل جائیں اور میں اس عہد کو توڑ دوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ/حدیث: 844]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1658، وأخرجه فتح الباري برقم: 2172، 5733، وأخرجه مسند البزار برقم: 1000، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2925، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13582، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4373، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4934، 5143/1، 6714، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 839»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں