🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

160. حَدِيثُ أَوْسٍ
اوس کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6862
حَدِيثُ أَوْسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَوْسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَاوَرَهُ أَوْ فَسَارَّهُ، وَأَنَا أَسْمَعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اذْهَبْ إِلَيْهِمْ فَقُلْ لَهُمُ: اقْتُلُوهُ، قَالَ: ثُمَّ دَعَاهُ فَرَجَعَ إِلَيْهِ بَعْدَمَا ذَهَبَ، فَقَالَ لَهُ: لَعَلَّهُ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَ: أَجَلْ وَاللهِ، قَالَ: قُلْ لَهُمْ يُرْسِلُوهُ، فَإِنَّهُ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ، فَإِذَا قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ حُرِّمَتْ عَلَيَّ دِمَاؤُهُمْ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَكَانَ حِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ.
سیدنا اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ کیا - یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کی - جب کہ میں سن رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اسے قتل کر دیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ طلب فرمایا چنانچہ وہ جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس لوٹ آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”شاید وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کی قسم! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان سے کہو کہ اسے چھوڑ دیں، کیونکہ میری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں، پھر جب وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہہ دیں تو ان کے خون مجھ پر حرام ہو گئے سوائے کسی حق کے، اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حَدِيثُ أَوْسٍ/حدیث: 6862]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه النسائي [3981] ، والطبراني في "الكبير" [1/ رقم 593، 594] ، وأبو نعيم في "الحلية" [1/ 348] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6827»

الحكم على الحديث: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں