🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

59. عدد متون الأحاديث في دواوين السنة
دواوینِ سنت میں مندرج متونِ احادیث کی مجموعی تعداد۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: M59
في تقديري أنَّ دواوين السنَّة تحوي نحو أربعين ألف حديث بدون تكرار، منها: قرابة ثمانية آلاف حديث في"الكتب الستة" بدون تكرار الأسانيد، وتسعة عشر ألف حديث في"مجمع الزوائد" (يعني مسند أحمد، ومسند البزار، ومسند أبي يعلى، والمعاجم الثلاثة للطبراني) ، والزوائد على هذه الكتب –وهي اثنا عشر كتابا- لا أظن أنها تزيد على أكثر من عشرة آلاف في بقية كتب الحديث.

ثم وقفتُ على كلام السيوطي في تدريب الراوي يقول:"الأحاديث الصحاح التي بين أظهرنا بل وغير الصحاح لو تتبعت من المسانيد والجوامع والسنن والأجزاء وغيرها لما بلغت مائة ألف بلا تكرار بل ولا خمسين ألفا"اهـ.

میرے تخمینے کے مطابق ذخیرۂ حدیث تکرار کے بغیر لگ بھگ چالیس ہزار احادیث پر مشتمل ہے، جن میں سے تقریباً آٹھ ہزار احادیث اسانید کے تکرار کے بغیر "کتبِ ستہ" میں ہیں، اور انیس ہزار احادیث "مجمع الزوائد" (یعنی مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلیٰ اور طبرانی کی تینوں معاجم) میں ہیں، نیز ان کتب—جو کہ بارہ کتب ہیں—پر مستزاد احادیث کے بارے میں میرا گمان یہ ہے کہ وہ حدیث کی بقیہ کتب میں دس ہزار سے زائد نہیں ہوں گی۔

پھر میری نظر امام سیوطی کے 'تدریب الراوی' میں درج اس قول پر پڑی کہ: "وہ صحیح احادیث جو ہمارے پاس موجود ہیں، بلکہ غیر صحیح بھی، اگر انہیں مسانید، جوامع، سنن، اجزاء اور دیگر کتبِ حدیث سے تلاش کر کے جمع کیا جائے تو وہ تکرار کے بغیر ایک لاکھ تک بھی نہیں پہنچتیں، بلکہ پچاس ہزار بھی نہیں ہوتیں"۔ انتہیٰ۔

[الجامع الكامل/مقدمة/حدیث: M59]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں