السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1747. -- باب: الصائم يحتجم لا يبطل صومه
-- باب: روزہ دار کا حجامہ (پچھنے) لگوانا اس کے روزے کو فاسد نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 8273
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَبُو زَيْدٍ، ثنا أَبِي، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ لَا يُفْطِرْنَ الصَّائِمَ، الْقَيْءُ، وَالْحِجَامَةُ، وَالْحُلْمُ" كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں روزے نہیں توڑتیں: ایک قے، دوسری حجامت، تیسری احتلام ہے۔“
اسے عبدالرحمن بن زید نے اسی طرح روایت کیا ہے اور وہ قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8273]
اسے عبدالرحمن بن زید نے اسی طرح روایت کیا ہے اور وہ قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8273]
تخریج الحدیث: «منكر۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث: منكر
حدیث نمبر: 8274
وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَغَيْرِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يُفْطِرُ مَنْ قَاءَ وَلَا مَنِ احْتَجَمَ وَلَا مَنِ احْتَلَمَ" أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ثنا أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ فَذَكَرَهُ وَقَدْ رُوِيَ عَنِ الثَّوْرِيِّ نَحْوُ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ وَلَيْسَ بِصَحِيحٍ، وَرُوِّينَا فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَالْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَعَائِشَةَ بِنْتِ الصِّدِّيقِ وَأُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قے کی اس کا روزہ نہیں ٹوٹا اور نہ ہی اس کا جس نے سنگی لگوائی اور نہ ہی اس کا جسے احتلام ہوا۔“
(صحیح سفیان ثوری وغیرہ کی روایت ہے۔ عبدالرحمن بن زید کی سی روایت ثوری سے بیان کی گئی ہے مگر وہ صحیح نہیں ہے، جبکہ اس بارے میں رخصت سیدنا سعد بن ابی وقاص، عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمر، حسین بن علی، زید بن ارقم، عائشہ بنت صدیق اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے ہم تک روایت کی گئی ہے۔) [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8274]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداؤد»
الحكم على الحديث: ضعيف