🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

1832. -- باب: من ليس له أن يحج عن غيره
-- باب: اس شخص کا بیان جسے دوسرے کی طرف سے حج کرنے کا حق نہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8685
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيٌّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ، ثنا عَمِّي طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةَ؟" قَالَ: أَخٌ لِي، قَالَ:" هَلْ حَجَجْتَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" قَالَ عَلِيٌّ: هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالَّذِي قَبْلَهُ وَهْمٌ يُقَالُ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عُمَارَةَ كَانَ يَرْوِيهِ ثُمَّ رَجَعَ عَنْهُ إِلَى الصَّوَابِ فَحَدَّثَ بِهِ عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ غَيْرِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَلَى كُلِّ حَالٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ کہتے ہوئے سنا تو اس سے فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے حج کیا ہے؟“ کہنے لگا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی طرف سے حج کر، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
علی (دارقطنی) کہتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی صحیح ہے اور اس سے پہلی روایت وہم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حسن بن عمارہ اسے (اسی طرح) بیان کرتا تھا، پھر اس نے اس سے رجوع کر کے درست طور پر بیان کیا جو دوسروں کی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کے موافق ہے، اور وہ ہر حال میں متروک الحدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 8685]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ دارقطني 3/268»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں