السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2553. -- باب: لا يرث المسلم الكافر، ولا الكافر المسلم
-- باب: نہ مسلمان کافر کا وارث ہوتا ہے اور نہ کافر مسلمان کا
حدیث نمبر: 12233
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِيمٍ الْمَرْوَزِيُّ بِهَا قَالَ: ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، ثنا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: تُوُفِّيَتْ عَمَّةٌ لِلْأَشْعَثِ وَهِيَ يَهُودِيَّةٌ، فَأَتَى عُمَرَ، فَأَبَى أَنْ يُوَرِّثَهُ وَقَالَ:" يَرِثُهَا أَهْلُ دِينِهَا".
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ کی پھوپھی فوت ہوگئی اور وہ یہودیہ تھی، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں وارث بننے سے روک دیا اور فرمایا: اس کے وارث اس کے دین والے ہیں۔ [صحیح۔ مالک ١٠٨١] [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الفَرَائِضِ/حدیث: 12233]
حدیث نمبر: 12234
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ:" رَأَيْتُ شَيْخًا يَمْشِي عَلَى عَصًا، فَقَالُوا: هَذَا وَارِثُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهَا لَمَّا مَاتَتْ أَسْلَمَ مِنْ أَجْلِ مِيرَاثِهَا، فَلَمْ يُوَرَّثْ".
حضرت حصین کہتے ہیں: میں نے ایک بزرگ کو دیکھا، وہ لاٹھی کے سہارے چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا: یہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا وارث ہے، ہم باتیں کر رہے تھے کہ جب صفیہ رضی اللہ عنہا فوت ہوئیں تو یہ بزرگ ان کی میراث کی وجہ سے مسلمان ہوئے لیکن وارث نہ بن سکے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الفَرَائِضِ/حدیث: 12234]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف