السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2726. -- باب: من يعطى من المؤلفة قلوبهم من سهم الصدقات
-- باب: مؤلفۃ القلوب میں سے جنہیں صدقات کے حصے سے دیا جائے گا ان کا بیان
حدیث نمبر: 13188M
Not Found.
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صدقات کی اقسام میں تالیفِ قلب کے لیے حصہ ہے، جس کو سب نے پچھلی حدیث سے یاد رکھا ہے کہ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: صدقات کے تین سو اونٹ اس کی قوم نے دیے ہیں تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں تیس اونٹ دیے اور حکم دیا کہ انہیں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ، چونکہ ان کی قوم نے نیا نیا اسلام قبول کیا ہے تو وہ ایک ہزار افراد کی ٹولی کے پاس آئے۔ حدیث میں یہ وضاحت نہیں کہ انہوں نے کہاں سے دیے تو لگتا ہے کہ صرف احادیث سے استدلالات ہیں۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اللہ بہتر جانتا ہے“۔ انہوں نے خاص «مُؤَلَّفَةِ الْقُلُوبِ» ”تالیفِ قلب والوں“ والے حصے سے دیا اور انہیں زیادہ دیا، تاکہ ان کی اس میں رغبت زیادہ ہو۔ ان کے علاوہ دوسری قوم کو تالیفِ قلب کے لیے دیا؛ کیونکہ وہ قوم عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی قوم کی طرح پختہ مسلمان نہ تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ قِسْمِ الصَّدَقَاتِ/حدیث: 13188M]