السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2774. -- باب: ما أبيح له من النكاح في الإحرام
-- باب: آپ ﷺ کے لیے حالتِ احرام میں نکاح کے مباح ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13365
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ عَمْرٌو: فَحَدَّثْتُ ابْنَ شِهَابٍ حَدِيثَ أَبِي الشَّعْثَاءِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ، وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ، عَنْ سُفْيَانَ دُونَ حَدِيثِ ابْنِ شِهَابٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ سُفْيَانَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ أَيْ حَدِيثَ ابْنِ شِهَابٍ. وَيَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، قَدْ رَوَاهُ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ ⦗٩٣⦘ حَلَالٌ، فَالرِّوَايَةُ مُخْتَلِفَةٌ فِي نِكَاحِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَإِنْ صَحَّ أَنَّهُ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَقَدْ قَالَ: لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ فَحِينَئِذٍ يُتَصَوَّرُ التَّخْصِيصُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں نکاح کیا۔
عمرو کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو ابو الشعثاء کی یہ حدیث سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کے بغیر نکاح کیا۔ یزید بن اصم نے یہ سیدتنا میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے بھی روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی حلال (احرام کے بغیر) ہونے کی حالت میں کی تھی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالتِ احرام میں نکاح کرنے کے متعلق روایات مختلف ہیں، اگر یہ صحیح ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے گا نہ کسی کا پڑھائے گا“ تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تخصیص سمجھی جائے گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 13365]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1837۔ مسلم 1410»
الحكم على الحديث: صحيح