السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3010. -- باب: ما جاء في الأكل والشرب قائما
-- باب: کھڑے ہو کر کھانے اور پینے کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14649
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ جُدَيْرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُطَارِدَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَشْرَبُ قَائِمًا وَنَأْكُلُ وَنَحْنُ نَسْعَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کھڑے ہو کر کھاتے اور پیتے تھے اور ہم چل بھی رہے ہوتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّدَاقِ/حدیث: 14649]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 14650
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: كَانَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا" لَا يَرَيَانِ بِالشُّرْبِ قَائِمًا بَأْسًا كَانَا يَشْرَبَانِ وَهُمَا قَائِمَانِ"، وَرُوِّينَا عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَشْرَبُ قَائِمًا.
زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کھڑے ہو کر پینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے اور وہ دونوں کھڑے ہو کر پی لیتے تھے اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ وہ بھی کھڑے ہو کر پی لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصَّدَاقِ/حدیث: 14650]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف