السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3116. -- باب: لا ظهار قبل نكاح
-- باب: اس بیان میں کہ نکاح سے پہلے ظہار نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 15251
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ أنا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خُمَيْرَوَيْهِ نا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" لَيْسَ الظِّهَارُ وَالطَّلَاقُ قَبْلَ الْمِلْكِ بِشَيْءٍ" وَرَوَيْنَا فِي كِتَابِ الطَّلَاقِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ:" لَا طَلَاقَ قَبْلَ نِكَاحٍ" وَالظِّهَارُ فِي مَعْنَاهُ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خِلَافُ ذَلِكَ بِإِسْنَادٍ مُرْسَلٍ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ظہار اور طلاق نکاح سے پہلے نہیں ہوتی۔
(ب) کتاب الطلاق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ”نکاح سے پہلے طلاق نہیں اور ظہار بھی اسی کے معنی میں ہے۔“
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کے برخلاف مرسل سند سے منقول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الظِّهَارِ/حدیث: 15251]

تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
حدیث نمبر: 15252
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، نا ابْنُ بُكَيْرٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَةً إِنْ هُوَ تَزَوَّجَهَا قَالَ: فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: إِنَّ رَجُلًا جَعَلَ عَلَيْهِ امْرَأَةً كَظَهْرِ أُمِّهِ إِنْ هُوَ تَزَوَّجَهَا فَأَمَرَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ" أَنْ يَتَزَوَّجَهَا وَلَا يَقْرَبُهَا حَتَّى يُكَفِّرَ كَفَّارَةَ الْمُتَظَاهِرِ" هَذَا مُنْقَطِعٌ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی عورت کو اپنی ماں کی مانند کہہ دیا، اگر اس نے اس عورت سے شادی کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اس عورت سے شادی کر لے لیکن ظہار کا کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس کے قریب نہ جائے۔
یہ روایت منقطع ہے، قاسم بن محمد نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الظِّهَارِ/حدیث: 15252]
یہ روایت منقطع ہے، قاسم بن محمد نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الظِّهَارِ/حدیث: 15252]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف