الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1030
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ .
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ، فَقَالَ: I " مَا لِلنَّاسِ؟ I " قَالَ: يُلَقِّحُونَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: I " لَا لِقَاحَ I " أَوْ I " مَا أَرَى اللِّقَاحَ بِشَيْءٍ I " قَالَ: فَتَرَكُوا اللِّقَاحَ، فَجَاءَ تَمْرُ النَّاسِ شِيصًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَنَا بِزَرَّاعٍ وَلَا صَاحِبِ نَخْلٍ، لَقِّحُوا.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو کھجور کے درختوں کی پیوند کاری کرتے دیکھا تو دریافت فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہوا ہے؟“
عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ پیوند کاری کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیوند کاری کی ضرورت نہیں“ یا فرمایا: ”میرا نہیں خیال کہ پیوند کاری کی کوئی خاص حیثیت ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر لوگوں نے پیوند کاری چھوڑ دی، جس کے نتیجے میں لوگوں کی کھجوریں «شِيصًا» (ناقص اور خراب) ہو گئیں۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تو میں کاشتکار ہوں اور نہ ہی کھجوروں کے باغ والا ہوں، تم لوگ پیوند کاری کیا کرو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1030]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مجالد بن سعيد وقد اختلط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 179» »
«أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1723»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لاختلاط مجالد بن سعيد
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1030 in Urdu