الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1070
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْمُطَّلِبِ . عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَسَانِي رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حُلَّةً سِيَرَاءَ، فَلَبَسْتُهَا، فَغَدَوْتُ عَلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَلَمَّا رَآهَا عَلَيَّ، قَالَ: إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا، إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتَكْسُوَهَا النِّسَاءَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عَمْرٌو I ".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا عطا فرمایا، تو میں نے اسے پہن لیا اور صبح سویرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مجھ پر (پہنے ہوئے) دیکھا تو فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ اس لیے نہیں دیا تھا کہ تم خود اسے پہنو، بلکہ میں نے تو یہ تمہاری طرف اس لیے بھیجا تھا کہ تم اسے عورتوں کو پہنا دو۔““
یہ حدیث حکم رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1070]
یہ حدیث حکم رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1070]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1070 in Urdu