الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1098
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا زُهَيْرٌ قَالَ: نَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ لِأَبِي شُعَيْبٍ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَلَمَّا رَأَى مَا بِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَأَصْحَابِهِ مِنَ الْجَهْدِ، أَمَرَ غُلَامَهُ أَنْ يَأْتِيَهُمْ بِلَحْمٍ يَكْفِي خَمْسَةً، وَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَنِ ائْتِنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَجَاءَ وَمَعَهُمْ سَادِسٌ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى بَابِ أَبِي شُعَيْبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِنَّكَ أَرْسَلْتَ إِلَيَّ وَإِلَى خَمْسَةٍ، وَإِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ، وَإِلَّا رَجَعَ، فَقَالَ: قَدْ أَذِنْتُ، فَلْيَدْخُلْ، يَا رَسُولَ اللهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ إِلَّا زُهَيْرٌ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابوشعیب رضی اللہ عنہ کا ایک غلام قصاب تھا، جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر شدتِ بھوک اور مشقت کے اثرات دیکھے تو انہوں نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ وہ ان کے لیے اتنا گوشت تیار کرے جو پانچ افراد کے لیے کافی ہو، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ: ”آپ پانچ افراد میں سے پانچویں بن کر ہمارے ہاں تشریف لائیں“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کے ساتھ ایک چھٹا شخص بھی آ گیا تھا۔ جب وہ سیدنا ابوشعیب رضی اللہ عنہ کے دروازے پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے میری طرف اور پانچ دیگر افراد کی طرف پیغام بھیجا تھا اور یہ شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے، اب اگر تم اسے اجازت دو تو یہ داخل ہو جائے، ورنہ یہ واپس چلا جائے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اسے اجازت دی، پس اسے چاہیے کہ وہ داخل ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسفیان رحمہ اللہ سے، صرف زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1098]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسفیان رحمہ اللہ سے، صرف زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1098]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14657، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15029، 15500، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5019»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1098 in Urdu