الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1167
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ . عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ قَالَ: أَتَى مُحَمَّدًا -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الْمَلَكَانِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ الْآخَرُ: زِدْهُ. فَلَمْ يَزَلْ يَسْتَزِيدُهُ، حَتَّى قَالَ: اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ.
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو فرشتے آئے، ان میں سے ایک نے کہا: ”قرآن کو ایک حرف پر پڑھیں۔“ تو دوسرے نے کہا: ”ان کے لیے (اس میں) اضافہ فرمائیں۔“ چنانچہ وہ مسلسل اضافہ طلب کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے کہا: ”قرآن کو سات حروف پر پڑھیں۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10438، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3114، 3115»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1167 in Urdu