🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1166
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عِرَارٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ ، فَقَالَ: I " أَمَّا عَلِيٌّ فَلَا تَسْأَلُوا عَنْهُ، انْظُرُوا إِلَى مَنْزِلَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ، فَإِنَّهُ سَدَّ أَبْوَابَنَا فِي الْمَسْجِدِ، وَأَقَرَّ بَابَهُ، وَأَمَّا عُثْمَانُ فَإِنَّهُ أَذْنَبَ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ذَنْبًا عَظِيمًا، فَعَفَا اللهُ عَنْهُ، وَأَذْنَبَ فِيكُمْ ذَنْبًا دُونَ ذَلِكَ فَقَتَلْتُمُوهُ I ".
علاء بن عرار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ، تو ان کے بارے میں (مجھ سے) نہ پوچھو، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ان کا بلند مقام و مرتبہ دیکھو؛ بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں کھلنے والے ہمارے تمام دروازے بند فرما دیے تھے اور ان کا دروازہ (کھلا) برقرار رکھا تھا۔ اور رہے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، تو جس دن دو جماعتیں آمنے سامنے ہوئی تھیں (یعنی غزوہِ احد کے روز)، ان سے ایک بڑی لغزش ہوئی تھی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف فرما دیا تھا، پھر انہوں نے تمہارے درمیان اس سے بہت ہی کم تر درجے کی بات کی تو تم لوگوں نے انہیں قتل کر دیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: هذا يدخل بينهما العلاء بن عرار رواه زيد بن أبي أنيسة وغيره عن أبي إسحاق عن العلاء بن عرار عن ابن عمر قال أبي ذاك نقص رجل وهذا أشبه «علل الحديث، ج 6، ص 451» »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8436، 8435، 8437، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9766، 20408، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3558، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13760»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1166 in Urdu