🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مَرْوَانَ يَحْيَى بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا الْغَسَّانِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَائِشَةَ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ عَلَى بَعِيرٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، مَعَهُ الْمِحْجَنُ، يَسْتَلِمُ بِهِ الرُّكْنَ، كَرَاهِيَةَ أَنْ يُضْرَبَ النَّاسُ عَنْهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا يَحْيَى وَعَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے دن اونٹ پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس «المِحْجَن» (خم دار سر والی لاٹھی) تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے رکن (حجرِ اسود) کا استلام فرما رہے تھے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند فرما رہے تھے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر) لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کے لیے مارا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے یحییٰ اور عبدالعزیز الدراوردی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1274، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2928 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3909، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9475، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2615»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1229 in Urdu