الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1285
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ: نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُجَاهِدٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شُغِلَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، I " فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ I "، ثُمَّ قَالَ: مَا عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللهَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ غَيْرُكُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ I ".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ خندق کے دن ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرنے سے (دشمن کی مشغولیت کی بنا پر) رکے رہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روئے زمین پر تمہارے سوا کوئی ایسی قوم نہیں ہے جو اس وقت اللہ کا ذکر کر رہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف مؤمل رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1285]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف مؤمل رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: قال البزار لا نعلم رواه بهذا الإسناد إلا مؤمل يعني عن حماد وقد رواه بعضهم عن عبد الكريم عن مجاهد عن أبي عبيدة عن عبد الله انتهى عبد الكريم أبو أمية متروك الحديث مع أن البخاري حسن الرأي فيه «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 3، ص 368» »
الحكم على الحديث: غريب، تفرد به مؤمل عن حماد
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1285 in Urdu