الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1304
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الصَّبَّاحِ مَوْلَى الْحُسَيْنِ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ ، قَالَ: نَا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَجَعْفَرُ بْنُ زِيَادٍ الْأَحْمَرُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: نَضَّرَ اللهُ امْرَءًا سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا، فَأَدَّاهُ كَمَا سَمِعَهُ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُرَيْمٍ ، وَجَعْفَرٍ إِلَّا إِسْحَاقُ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو ترو تازہ و شاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اسے (دوسروں تک) ہو بہو ویسے ہی پہنچا دیا جیسے اس نے سنا تھا، کیونکہ بسا اوقات جسے بات پہنچائی جائے وہ خود سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا اور سمجھ بوجھ رکھنے والا ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہریم اور جعفر رحمہما اللہ سے صرف اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1304]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہریم اور جعفر رحمہما اللہ سے صرف اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1304]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 66، 68، 69، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2657، 2658، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 232، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4240، والحميدي فى «مسنده» برقم: 88، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5126، 5296، والبزار فى «مسنده» برقم: 2014، 2019، 2018، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1609، 5179، 7690»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1304 in Urdu