🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1308
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ الْمَازِنِيُّ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ سَلَمَةَ الْأَعْرَجُ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ الْوَرَّاقِ وَدَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَعَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى أَصْحَابِهِ، وَهُمْ يَتَنَازَعُونَ فِي الْقَدَرِ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ، وَيَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ، فَكَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ: أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ: أَنْ تَضْرِبُوا كِتَابَ اللهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ؟ انْظُرُوا الَّذِي أُمِرْتُمْ بِهِ، فَاتَّبِعُوهُ، وَالَّذِي نُهِيتُمْ عَنْهُ فَاجْتَنِبُوهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: جَعْفَرُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ تقدیر کے معاملے میں بحث و تکرار کر رہے تھے، ایک (اپنے استدلال میں) کوئی آیت پیش کرتا اور دوسرا کوئی اور آیت پیش کرتا، (یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قدر جلال آیا کہ) گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ تم اللہ کی کتاب کے بعض حصوں کو بعض کے ساتھ ٹکراؤ؟ ان امور کو دیکھو جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے، پس ان کی پیروی کرو، اور جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، اس سے باز رہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے حماد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں جعفر بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والصواب عن قتادة ومطر الوراق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 160» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2666، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8041، 11830، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 85، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 36، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6779، 6817، 6856، 6919، 6964، 6965، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3121، والبزار فى «مسنده» برقم: 2489، 2490، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2947، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20367، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14177، 14519، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 515، 2995، 7052»

الحكم على الحديث: الصواب عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1308 in Urdu