الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1412
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا أَبُو ضَمْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ . عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ، يَقُودُ بِهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدٍ إِلَّا أَبُو ضَمْرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر ایک سفید مائل خاکستری خچر پر سوار دیکھا، جبکہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اس کی لگام تھامے اسے آگے لے کر چل رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”راشد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو ضمرہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں یحییٰ بن عثمان بن سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1412]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”راشد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو ضمرہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں یحییٰ بن عثمان بن سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1412]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1412 in Urdu