الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1645
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ . عَنْ أَبِي الْيَسَرِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَنَا دَفَعْتُ الرَّايَةَ، إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ وَأُصِيبَ، فَدَفَعَهَا إِلَى ثَابِتِ بْنِ أَقْرَمَ الْأَنْصَارِيِّ ، فَدَفَعَهَا إِلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، فَقَالَ: لَمْ تَدْفَعْهَا إِلَيَّ؟ قَالَ: أَنْتَ أَعْلَمُ بِالْقِتَالِ مِنِّي I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ I ".
سیدنا ابو الیسر بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”میں نے جھنڈا سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا اور وہ شہید ہو گئے، پھر انہوں نے اسے سیدنا ثابت بن اقرم انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیا، جنہوں نے وہ جھنڈا سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو تھما دیا۔ انہوں نے پوچھا: ”آپ نے یہ مجھے کیوں دے دیا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”آپ لڑائی کے فنون کو مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے صرف ابو اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1645]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے صرف ابو اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1645]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو حمزة الثمالي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 157» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف أبي حمزة الثمالي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1645 in Urdu