الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1654
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ . عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي عَلَيَّ إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ، فَلْيُكْثِرْ أَوْ لِيُقِلَّ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى إِلَّا عِيسَى I "، وَرَوَاهُ النَّاسُ: عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ مجھ پر درود پڑھتا ہے تو جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں؛ اب بندے کو چاہیے کہ وہ (درود) کثرت سے پڑھے یا کم۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یعلیٰ رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عاصم بن عبید اللہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1654]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یعلیٰ رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عاصم بن عبید اللہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1654]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 216، 217، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 907، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15929، 15930، 15920، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1238، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7196، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 317، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3115، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8788، 32451»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1654 in Urdu