الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2139
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ قَالَ: نَا دَاوُدُ الْمُحَبَّرُ قَالَ: نَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِنَّ الْعَبْدَ لَيُذْنِبُ ذَنْبًا، فَإِذَا ذَكَرَهُ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ، فَإِذَا نَظَرَ اللهُ إِلَيْهِ قَدْ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ غَفَرَ لَهُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ الْمُحَبَّرُ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے، پھر جب اسے یاد کرتا ہے تو اپنے کیے پر غمگین ہو جاتا ہے، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتا ہے کہ اسے اپنے کیے پر رنج ہے تو اسے بخش دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے صالح المری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں داود المحبر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2139]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے صالح المری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں داود المحبر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2139]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه داود بن المحبر وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 199» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف داود بن المحبر
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2139 in Urdu