الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2281
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّوْطِيُّ ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَعَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَا: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُشَاشٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ مُتَوَشِّحٌ بِثَوْبٍ قُطْنٍ، وَفِي يَدِهِ عَنَزَةٌ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، فَرَكَزَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهَا. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُشَاشٍ إِلَّا شُعْبَةُ ، وَلَا رَوَى عَنْ مُشَاشٍ أَحَدٌ غَيْرُ شُعْبَةَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روئی کا ایک کپڑا اوڑھ رکھا تھا (اسے اس طرح لپیٹا ہوا تھا کہ ایک کندھے کے اوپر سے نکال کر دوسری بغل کے نیچے سے گزارا ہوا تھا)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک چھوٹی نیزہ نما لاٹھی (عنزہ) تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے سامنے زمین میں گاڑ دیا اور اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مشاش سے شعبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مشاش سے شعبہ کے علاوہ کسی نے روایت ہی نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2281]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مشاش سے شعبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مشاش سے شعبہ کے علاوہ کسی نے روایت ہی نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2281]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 50» »
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2281 in Urdu