🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2432
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْجَرَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ شَرَاحِيلَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيًّا فِي سَرِيَّةٍ، فَرَأَيْتُهُ رَافِعًا يَدَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُرِيَنِي عَلِيًّا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَاصِمٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (جابر بن صبح)
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک چھوٹے لشکر (سریہ) میں روانہ فرمایا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُرِيَنِي عَلِيًّا» ”اے اللہ! مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک تو مجھے علی کو دکھا نہ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو عاصم منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”جابر بن صبح“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2432]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3737، والطبراني فى «الكبير» برقم: 168»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2432 in Urdu