🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2486
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ: أَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ، فَغَدَوْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَخَذْتُ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَنِي، فَرَدَّهَا وَلَمْ يُبَايِعْنِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْهِرْمَاسِ إِلَّا عِكْرِمَةُ .
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت میں نوعمر لڑکا تھا، میں صبح سویرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پہنچا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھام لیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بیعت لیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ہٹا لیا اور مجھ سے بیعت نہیں لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ہرماس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف عکرمہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2486]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4194 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7758، 8664»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2486 in Urdu