الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2501
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، مَوْلَى غُفْرَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدِ بْنِ صَفْوَانَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ لِلهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى سَرَايَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ تَحِلُّ وَتَقِفُ عَلَى مَجَالِسِ الذِّكْرِ فِي الْأَرْضِ، فَاغْدُوا وَرُوحُوا فِي ذِكْرِ اللهِ، وَذَكِّرُوا اللهَ بِأَنْفُسِكُمْ، مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَتَهُ عِنْدَ اللهِ فَلْيَنْظُرْ كَيْفَ مَنْزِلَةُ اللهِ عِنْدَهُ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنْزِلُ الْعَبْدَ مِنْهُ حَيْثُ أَنْزَلَهُ مِنْ نَفْسِهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے فرشتوں کے کچھ دستے ہیں جو زمین پر ذکر کی مجالس میں اترتے اور ان پر ٹھہرتے ہیں، لہٰذا تم صبح و شام اللہ کے ذکر میں لگے رہو اور خود بھی اللہ کو یاد کرو۔ جو شخص یہ جاننا چاہے کہ اللہ کے ہاں اس کا کیا مقام ہے تو وہ دیکھ لے کہ اس کے دل میں اللہ کا کیا مقام ہے، کیونکہ اللہ عزوجل بندے کو اپنے ہاں وہی مقام دیتا ہے جو مقام بندے نے اللہ کو اپنے ہاں دیا ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں عمر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2501]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں عمر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2501]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1826، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1865، 1866، 2138، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1107، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3387 / 1، 3387 / 2، 3387 / 3، 3387 / 4، 3387 / 5»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2501 in Urdu