الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2526
وَبِهِ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ الرَّجُلُ يَسُبُّنِي، فَأَسُبُّهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ.
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھے گالی دیتا ہے، تو کیا میں بھی اسے گالی دوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں، جو ایک دوسرے کے ساتھ بیہودہ گوئی کرتے اور ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2526]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5726، 5727، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21149، 21150، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17758، 17759، 17760، 17761، 17755، 18627، 18633، 18632، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1176، والبزار فى «مسنده» برقم: 3493، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20256، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1001، 1002، 1003، 1004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2525»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2526 in Urdu