الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2529
وَعَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ I "، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِأَرْضٍ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَذَا، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُوَيْدِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا كَثِيرًا، ثُمَّ أَجَّجُوا نَارًا، فَأَنْضَجَتْ مَا قُذِفَ فِيهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حقیر سمجھے جانے والے (چھوٹے چھوٹے) اعمال (گناہوں) سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مثال بیان فرمائی کہ جیسے کچھ لوگ ایک بیابان زمین میں اترے، پھر کھانا تیار کرنے کا وقت آ پہنچا، تو ہر آدمی کوئی چیز لے کر آنے لگا اور کوئی آدمی چھوٹی سی لکڑی لے کر آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس طرح ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر انہوں نے آگ بھڑکائی تو اس نے ان تمام چیزوں کو پکا ڈالا جو اس میں ڈالی گئی تھیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2234، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3895، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 400، والحميدي فى «مسنده» برقم: 98، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5122، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35670، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10500»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2529 in Urdu