🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2649
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: نَا أَبُو حَصِينٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلَا أَعَلِّمُكُمْ خَمْسًا؟ حُبَّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ، وَانْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ، وَصِلُوا الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَقُولُوا الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا أَبُو أُسَامَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ ، وَأَحْسَبُ الْقَاسِمَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَبُو حَصِينٍ هَذَا الْحَدِيثَ: الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں پانچ باتیں نہ سکھاؤں؟ مسکینوں سے محبت کرنا اور ان کے قریب رہنا، تم اس شخص کی طرف دیکھو جو (دنیاوی لحاظ سے) تم سے نیچے ہو اور اس کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہو، صلہ رحمی کرو اگرچہ وہ (دوسری جانب سے) پیٹھ پھیر لیں، حق بات کہو خواہ وہ کڑوی ہو، اور کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
اس حدیث کو ابوحصین رحمہ اللہ سے صرف جریر رحمہ اللہ نے، اور جریر سے صرف ابواسامہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، احمد بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں، اور میرا خیال ہے کہ وہ قاسم جنہوں نے ابوحصین سے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ قاسم بن مخیمرہ رحمہ اللہ ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2649]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه جرير بن أيوب البجلي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 263» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه جرير بن أيوب البجلي

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2649 in Urdu