الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2771
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ امْرَأَتَيْنِ أَتَتَا دَاوُدَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَكَلَ أَحَدَ ابْنَيْهِمَا الذِّئْبُ، تَخْتَصِمَانِ فِي الْبَاقِي، فَقَضَى بِهِ دَاوُدُ لِلْكُبْرَى، فَلَمَّا خَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ قَالَ: كَيْفَ قَضَى بَيْنَكُمَا؟ فَأَخْبَرَتَاهُ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوَّلُ مَنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ السِّكِّينَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا، كُنَّا نُسَمِّيهَا الْمُدْيَةَ، فَقَالَتِ الصُّغْرَى: لِمَ؟ قَالَ: لِأَشُقَّهُ بَيْنَكُمَا، فَقَالَتِ: ادْفَعْهُ إِلَيْهَا، فَقَضَى بِهِ سُلَيْمَانُ لِلصُّغْرَى، وَقَالَ: لَوْ كَانَ ابْنَكِ لَمْ تَرْضَيْ أَنْ تَشُقِّيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو عورتیں سیدنا داؤد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، ان دونوں کے بیٹوں میں سے ایک کو بھیڑیا کھا گیا تھا اور وہ باقی بچ جانے والے بچے کے بارے میں جھگڑ رہی تھیں۔ سیدنا داؤد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ بڑی عورت کے حق میں کر دیا۔ جب وہ دونوں نکل کر سیدنا سلیمان صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزریں تو انہوں نے پوچھا: تمہارے درمیان کیا فیصلہ ہوا ہے؟ انہوں نے انہیں صورتِ حال بتائی تو انہوں نے فرمایا: «ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ» ”میرے پاس چھری لاؤ۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی لفظ «السِّكِّينِ» سنا ہے، ہم تو اسے «الْمُدْيَةَ» کہا کرتے تھے۔ پھر چھوٹی عورت نے پوچھا: کس لیے؟ انہوں نے فرمایا: ”تاکہ میں اسے تمہارے درمیان دو حصوں میں چیر دوں۔“ وہ پکار اٹھی: یہ بچہ اسے ہی دے دیں۔ چنانچہ سیدنا سلیمان صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بچہ چھوٹی عورت کے حق میں دے دیا اور فرمایا: ”اگر یہ تمہارا بیٹا ہوتا تو تم اسے چیرنے پر ہرگز راضی نہ ہوتیں۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2771]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3427، 6769، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1720، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5066، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5417 / 1، 5418 / 1، 5419 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5920، 5918، 5919، 5921، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21344، 21345، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8396، 8596، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13483، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8488»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2771 in Urdu