🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2786
وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي قَرَابَةً أَصِلُهُمْ وَيَقْطَعُونِي، وَأَحْلُمُ عَنْهُمْ وَيَجْهَلُونَ عَلَيَّ، وَأُحْسِنُ إِلَيْهِمْ، وَيُسِيئُونَ إِلَيَّ، فَقَالَ: إِنْ كَانَ كَمَا تَقُولُ، فَكَأَنَّمَا تُسِفُّهُمُ الْمَلَّ، وَلَا يَزَالُ مَعَكَ مِنَ اللهِ ظَهِيرٌ عَلَيْهِمْ مَا دُمْتَ عَلَى ذَلِكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، میں ان سے صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع تعلقی کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ بردباری سے پیش آتا ہوں اور وہ میرے ساتھ نادانی کا برتاؤ کرتے ہیں، میں ان سے بھلائی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے برا سلوک کرتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر معاملہ ویسا ہی ہے جیسا تم کہہ رہے ہو، تو گویا تم انہیں گرم راکھ کھلا رہے ہو، اور جب تک تم اس روش پر قائم رہو گے، اللہ کی طرف سے ان کے خلاف ہمیشہ تمہارے ساتھ ایک مددگار رہے گا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2786]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2558، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 450، 451، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8107، 9467، 10427، والبزار فى «مسنده» برقم: 8323، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 944»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2786 in Urdu