الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2807
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْمُسَيِّبِ أَبُو رَجَاءٍ الْكَلْبِيُّ قَالَ: نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَيْنَ النِّسَاءُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَ: يَا رَسُولَ اللهِ ذَهَبَ الرِّجَالُ بِالْفَضْلِ وَالْجِهَادِ، فَمُرْنَا بِعَمَلٍ نُدْرِكُ بِهِ فَضْلَ الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ: مِهْنَةُ إِحْدَاكُنَّ فِي بَيْتِهَا تُدْرِكُ بِهِ عَمَلَ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا رَوْحٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا رَوْحٌ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مرد تو فضیلت اور جہاد (کا اجر) سمیٹ لے گئے، پس ہمیں کسی ایسے عمل کا حکم فرمائیے جس کے ذریعے ہم اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کی فضیلت پا سکیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے گھر کے کام کاج اور خدمت میں مصروف رہنا اسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے عمل (کے اجر) تک پہنچا دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف روح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2807]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف روح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2807]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3415، 3416، والبزار فى «مسنده» برقم: 6962، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1650 / 1، 1650 / 2، 1650 / 3»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2807 in Urdu