الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2836
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُوسَى قَالَ: نَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خُلِقَ ابْنُ آدَمَ إِلَى جَنْبِهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ مَنِيَّةً، إِنْ أَخْطَأَهُ مَنَايَاهُ دَفَعَ فِي الْهَرَمِ حَتَّى يَمُوتَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَلْمٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَلْمٌ .
سیدنا مطرف کے والد (سیدنا عبداللہ بن شخیر) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابنِ آدم کی تخلیق اس حال میں ہوئی ہے کہ اس کے پہلو میں ننانوے آفات (موت کے اسباب) ہوتے ہیں، پس اگر یہ آفات اس سے چوک جائیں تو وہ بڑھاپے کی گرفت میں آ جاتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آ جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عمران نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں سلم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2836]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عمران نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں سلم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 457، 459، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2150، 2456، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5666»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2836 in Urdu