الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2963
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَعْرِفُ الضَّغَائِنَ فِي وُجُوهِ أَقْوَامٍ. قَالَ: بِمَ تَعْرِفُهَا؟ قَالَ: تَكُونُ الْحَلْقَةُ فِي الْحَدِيثِ، فَإِذَا اطَّلَعْتُ عَلَيْهِمْ أَمْسَكُوا لِقَرَابَتِي مِنْكَ، وَلَوْ كَانُوا فِي نُصْحَةٍ لِلهِ وَرَسُولِهِ مَا أَمْسَكُوا لِقَرَابَتِي مِنْكَ. قَالَ: I " تَعْرِفُهُمْ؟ I " قَالَ: نَعَمْ، فَوَضَعَ الْعَبَّاسُ يَدَهُ عَلَى ذِرَاعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ : هَذِهِ الْحَلْقَةُ مِنْهُمْ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِ الْعَبَّاسِ ، فَرَفَعَهَا، فَقَالَ: I " مَنْ لَمْ يُحِبَّ عَمِّي هَذَا لِلهِ وِلِقَرَابَتِهِ مِنِّي فَلَيْسَ بِمُؤْمِنٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا ابْنُ الْأَجْلَحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا ابْنُ الْأَجْلَحِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کچھ لوگوں کے چہروں میں کینہ اور دشمنی (کے آثار) پہچان لیتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم اسے کس چیز سے پہچانتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”لوگ باتوں کا حلقہ بنائے بیٹھے ہوتے ہیں، پھر جب میں ان پر مطلع ہوتا ہوں تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میری قرابت کی وجہ سے (بات کرنے سے) رک جاتے ہیں؛ حالانکہ اگر وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخلص ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری قرابت کی بنا پر نہ رکتے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم انہیں پہچانتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو پر اپنا ہاتھ رکھا، پھر وہ مسجد میں داخل ہوئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”یہ حلقہ انہی میں سے ہے۔“ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور اسے بلند کیا، پھر فرمایا: ”جو میرے اس چچا سے اللہ کی خاطر اور مجھ سے ان کی قرابت کی وجہ سے محبت نہ کرے، وہ مومن نہیں ہے۔“
منصور سے اس حدیث کو صرف ابن اجلح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2963]
منصور سے اس حدیث کو صرف ابن اجلح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2963]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2963 in Urdu