🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3125
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ كَيْسَانَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ كَيْسَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ يَتَّجِرُ بِالْخَمْرِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقْبَلَ مِنَ الشَّامِ وَمَعَهُ خَمْرٌ فِي الزِّقَاقِ، يُرِيدُ التِّجَارَةَ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي جِئْتُ بِشَرَابٍ جَيِّدٍ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ قَالَ كَيْسَانُ : فَأَذْهَبُ فَأَبِيعُهَا يَا نَبِيَّ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّهَا قَدْ حُرِّمُتْ وَحُرِّمَ ثَمَنُهَا I " فَانْطَلَقَ كَيْسَانُ إِلَى الزِّقَاقِ، فَأَخَذَ بِأَرْجُلِهَا ثُمَّ أَهَرَاقَهَا جَمِيعًا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ كَيْسَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
نافع بن کیسان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں شراب کی تجارت کیا کرتے تھے، وہ شام سے واپس آئے تو ان کے پاس مشکیزوں میں شراب تھی جس کی وہ تجارت کرنا چاہتے تھے، چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں (آپ کے لیے) عمدہ مشروب لایا ہوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پیچھے (شام جانے کے بعد) اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے“، سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! تو کیا میں جا کر اسے فروخت کر دوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً وہ (شراب) بھی حرام کر دی گئی ہے اور اس کی قیمت بھی حرام کر دی گئی ہے“، پس سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ مشکیزوں کی طرف گئے، ان کے پائے پکڑے اور پھر ان تمام کو بہا دیا۔
”یہ حدیث سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19263، والطبراني فى «الكبير» برقم: 438»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3125 in Urdu