الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3137
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي قَوْلِهِ: كَالْمُهْلِ قَالَ: I " كَعَكَرِ الزَّيْتِ إِذَا قُرِّبَ مِنْهُ سَقَطَتْ فَرْوَةُ وَجْهِهِ مِنْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا رِشْدِينُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا رِشْدِينُ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿كَالْمُهْلِ﴾ کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیل کی تلچھٹ کی طرح ہے، جب اسے (کسی کے) چہرے کے قریب کیا جائے گا تو اس کی تپش سے چہرے کی کھال اس میں گر پڑے گی۔“
اس حدیث کو عمرو سے صرف رشدین نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3137]
اس حدیث کو عمرو سے صرف رشدین نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3137]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7473، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3871، 8875، 8877، 8884، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2581، 2584، 2584 (م 2)، 3322، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11401، 11851، 11966، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1375، 1377، 1381، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 930»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3137 in Urdu